30 اگست، 2016، 1:50 PM

ترکی کی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی ناقابل قبول

ترکی  کی کردوں کے خلاف  فوجی کارروائی ناقابل قبول

امریکی وزیر دفاع نے ترک حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ شامی فورسز اور کردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے داعش کے خلاف کارروائی کرے اور کردوں کے خلاف ترکی کی کارروائی ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے ترک حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ شامی فورسز اور کردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے داعش کے خلاف کارروائی کرے اور کردوں کے خلاف ترکی کی کارروائی ناقابل قبول ہے۔امریکی وزیر دفاع نے شام میں ترکی کی کرد فورسز کے ساتھ جاری کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ داعش کے خلاف کارروائی کی حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی کے درجنوں ٹینک شام کی سرحد کے اندر داخل ہوگئے ہیں شامی حکومت کی اجازت کے بغیر ترکی کی شام میں فوجی مداخلت پر شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو تشویش لاحق ہے۔

News ID 1866568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha